TOP STORY

مہنگائی کا طوفان،روٹی نے نان کی جگہ لے لی

نان, naan

لاہور(یورو نیوز اردو) تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کر دیا، تندور پر روٹی 15 روپے جبکہ نان 25 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں روٹی اور نان تندور والوں کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے،میدے اور آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ...

Read More »

شدید سیلاب اور شدید ترین ڈینگی کا حملہ

ڈاکٹر عبدالرحمان شاہد (جرمنی) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔سندھ کے کئی اضلاع پانی میں ابھی تک ڈوبے ہوئے ہیں۔ کراچی جہاں اس سال تباہ کن بارشیں ہوئی ہیں وہاں بھی ڈینگی، ملیریا، ٹائیفائیڈ کا بڑے پیمانےپر پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اندرون سندھ، ...

Read More »

مذہب کارڈ

آخر کب تک، Akhir kab tak

………پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں ملک بند کرنے والی چند مذہبی وسیاسی جماعتیں جنہوں نے ہمیشہ مذہب کارڈ استعمال کیا وہ بھارت میں نبی کریمﷺ کی شان میں (نعوذباللہ) تیسری مرتبہ گستاخی اورسویڈن میں (نعوذباللہ) قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پراب ان ممالک کے سفیروں کوبے دخل اورتعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کررہی کیا اس ...

Read More »

اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے کا عجیب نقصان سامنے آگیا

متعدد افراد اپنا دھیان بھٹکنے سے بچانے کے لیے اسمارٹ فون کو میوٹ کردیتے ہیں۔ اگر آپ میں بھی یہ عادت موجود ہے تو اس کا ایک عجیب نقصان سامنے آیا ہے جس کے بارے میں آپ نے کبھی خیال بھی نہیں کیا ہوگا۔ درحقیقت فون کو میوٹ کرنا لوگوں میں ذہنی تناؤ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ بات ...

Read More »

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ،17 ہزار حجاج کی امیگریشن

 اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 17077 حجاج کی امیگریشن کی گئی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ حکام کی رپورٹ کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے 52 فلائٹس میں 17077 حجاج اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، پراجیکٹ کی پہلی فلائٹ 6 جون اور آخری 2 جولائی کو روانہ ہوئی۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق ...

Read More »

خرم دستگیر: عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی۔ گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے ۔ بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ کم جبکہ بل نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔ وفاقی وزیر ...

Read More »

خواجہ آصف : عمران خان کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایجنڈا عمران خان پورا کررہا ہے، دفاعی ادارے میں بھی دراڑ ڈال رہا ہے، اس کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو، ہم اس کا نقاب اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ کسی اور مٹی کا کیا وفادار ہوگا، یہ اپنے خون کا وفادار نہیں، امریکاسے ...

Read More »

شرجیل انعام میمن : پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کی خوشخبری سنا دی۔  انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پیپلزبس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز یکم جولائی سے ہورہا ہے، دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہوگا۔ پیپلز بس سروس براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، ...

Read More »

فی تولہ سونا سستا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار ...

Read More »

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے کیا بجٹ مسترد

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ 23-2022ء کو مسترد کردیا۔ چیئرمین بدر خوشنود نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر فیصلہ ساز آئی ٹی انڈسٹری کے چیلنجز کو سمجھیں گے اور ایک بہتر اور مضبوط پاکستان کیلئے پالیسی کے تسلسل کو آسان بنائیں گے۔ ...

Read More »