سنٹرل لندن میں پاکستانی لائف اسٹائل شو

لندن(عرفان الحق) برطانیہ کے بدلتے موسم میں پاکستانی ڈیزائنرز نے رنگ بھردئیے

سنٹرل لندن کے ہوٹل میں سجے پاکستانی پہناووں کے میلے میں بڑی تعداد میں پاکستانی ڈیزائنرزنے نئے ڈیزائن کےملبوسات پیش کیے۔ پاکستان فلم سٹار مہوش حیات اور اظفر رحمان نے پاکستانی لائف سٹائل شو میں خصوصی شرکت کی

برطانیہ کے موسم بہار میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے خوب رنگ بھرے اور اپنے تیار کردہ نئے نئے فیشن کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کے سٹال سجائے۔ پاکستان فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن کر ماڈلز جب ریمپ پر آئیں تو حال تالیوں سے گونج اٹھا ، عدنان انصاری کی طرف سے سجائے گئے پاکستان لائف سٹائل شو کو دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں فیشن کے دلدادہ افراد ہال میں موجود تھے جنہوں نے فیش شو دیکھا اور پاکستانی پہناووں کو دل کھول کر داد دی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات۔ عدنان انصاری اور دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ایسے شو سے پاکستان ملبوسات اور ڈیزائنرز کے کام کو اہمیت ملتی ہے اور انہیں اپنا کام دوسرے ممالک میں رہنے والے افراد کو دیکھانے کا موقع ملتا ہے۔ جس سے نہ صرف ان کو فائدہ ہوتا ئے بلکہ پاکستان کی ایکسپورٹ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

لندن میں سجائے گئے پاکستانی لائف سٹائل “روایت “ میں پاکستان سے چالیس فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی اور اپنے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے
دیار غیر میں ایسی فیش شو سے نہ صرف پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کا ہنر نکھر کر سامنے آتا ہے بلکہ پاکستانی ثقافت اور وطن عزیز کا مثبت اور خوبصورت امیج بھی مغربی دنیا میں آشکار ہوتا ہے۔

One comment

  1. You actually make it seem so easy together with your presentation however I to find this topic to be really one thing that I think I would never understand.

    It kind of feels too complicated and extremely large for me.
    I am taking a look ahead on your next submit, I’ll
    attempt to get the hang of it!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کروانے میں کردار ادا کرے. ماڈل چاندنی

لاہور(چیف اکرام الدین) پاکستان کی معروف و نوجوان ماڈل چاندنی نے کہا کہ عالم اسلام ...

%d bloggers like this: