واشنگٹن:اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی، خالدنذیر

واشنگٹن(یورو نیوز اردو) گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن بزنس مین محمد خالد نذیر نے وزیراعظم عمران خان سے دورہ امریکہ کے دوران خصوصی ملاقات کی وہ ایک امریکن بزنس کمیونٹی کے وفد میں شامل تھے جس میں رضوان صمد ، اسد فیضی – وفاقی وزراء حفیظ شیخ ،مخدوم شاہ محمود قریشی ،علی زیدی ، سینٹر فیصل جاوید -زلفی بخاری،علی جہانگیر، امریکہ میں پاکستا ن کے سفیر اسد مجید خان شامل تھے.

بزنس کمیونٹی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں موجود بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی. اس موقع پر محمد خالد نذیر نے وزیر اعظم کو ملک میں معیشت کو دستاویزی شکل دینے پر مبارکباد پیش کی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں جنہیں وزیر اعظم عمران خان نے سراہا-وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو حکومت سہولیات دے گی اور امریکی سرمایہ کاروں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا. سہولیات دینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: