ساؤتھ افریقہ:آنجہانی نیلسن منڈیلہ کی 101ویں سالگرہ پرتقریب

شاہد چوہان،ایگزیکٹو قونصل افریقہ ریجن

پریٹوریا(یورو نیوز اردو) دنیا کے عظیم لیڈر آنجہانی نیلسن منڈیلہ کی 101 ویں سالگرہ (منڈیلہ ڈے) کے موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ کے صدر چوہدری شمریز دھکڑ کی طرف سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب کے مہمانان میں افری-پاک پریس کلب جنوبی افریقہ کے صدر شاھد چوھان، پی ٹی آئی ساوتھ افریقہ کے چیف آرگنائزر زاھد افضل کے علاوہ صوبہ پومالنگا کی صوبائی حکومت کی اعلٰی شخصیات نے بھی شرکت کی.

منڈیلہ ڈے کی مناسبت سے ساؤتھ افریقہ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے. اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی معروف سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی ساؤتھ افریقہ کے صدر چوہدری شمریز احمد دھکڑ نے گزشتہ سالوں کی طرح ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا.

تقریب کا اہتمام صوبہ پومالنگا کے علاقے کوامشلنگا میں کیا گیا جس میں پومالنگا کنگ کے برادر پرنس نوکوسی، سیفٹی اینڈ ٹریفک ہیڈ اوموس ماسالالہ، مقامی کونسلرز، مختلف سرکاری اداروں کے آفیسران نمایاں تھے. اس موقعہ پر ساوتھ افریقہ کے معروف اردو شاعر سرفراز مقدم نے نیلسن منڈیلہ پر لکھی اپنی نظم پیش کرکے خوب داد وصول کی.
تقریب میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک ہزار غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔

شمریز دھکڑ، زاھد افضل اور شاھد چوھان نے خطاب کے دوران نیلسن منڈیلہ کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا.

اس موقعہ پر پرنس نوکوسی، اوموس ماسالالہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ شمریز دھکڑ ایک خدا ترس اور غریبوں کیلئے ہمدردی رکھنے والی شخصیت ہے انھوں نے اس اہم موقعہ پر ضرورت مندوں کو یاد رکھ کر غریب دوستی کا ثبوت دیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: