سمجھوتہ ایکسپریس بند، بھارتی فلمیں ڈراموں پرپابندی

اسلام آباد(یورو نیوز اردو) وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا. جب کہ مشیر اطلاعات نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کو پاکستان میں دکھانے پر پاندی عائد کی ہے.

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور ان کا ایجنڈا ہے، یہ بہت پرخطر سال ہوگا، اس میں جنگ بھی ہوسکتی ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن کشمیر پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کشمیر کوئی مقبوضہ بیت المقدس نہیں ہے، مودی نے غیر دانشمندانہ کام کیا، بعض سیاست دان ایسی غلطی کرتے ہیں جس سے تاریخ بدل جاتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ظلم پر خاموش رہیں، اس لیے بحیثیت ریلوے کے وزیر سمجھوتہ ایکسپریس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کررہا ہے، یہ ٹرین ہفتے میں دو دن چلتی تھی، اس کے مسافروں کو ٹکٹس کی واپسی پر پورے پیسے دیے جائیں گے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سول وعسکری قیادت نے کشمیریوں کی آوازسے آواز ملائی، ملکی قیادت نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، ملکی قیادت نے دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، قائداعظم کے دوقومی نظریے سے اختلاف کرنے والے آج سمجھ چکے ہوں گے، قائداعظم محمد علی جناح نے ہندو ذہنیت کو پڑھ لیا تھا

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کیلئے ہر آپشن استعمال کرےگا، پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کشمیریوں کے ساتھ رشتے کے عکاس ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا کہ کسی بھارتی فلم کی پاکستانی سنیما میں نمائش کی اجازت نہیں ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: