ہالینڈ:پاکستان ڈارہاکی اکیڈمی کےوفد کا دورہ یورپ

ہالینڈ،دی ہیگ( منصور احمد،نمائندہ)


پاکستان کی ڈار ہاکی اکیڈمی (ڈی ایچ اے) نے دورہ یورپ کا آغاز ہالینڈ سے کیا۔ہالینڈ پہنچنے پر اس ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے راب لیتھوورزسابق اولمپک امپائر نے کہا کہ اس اکیڈمی کا افتتاح 2012 میں ہوا۔ توقیر ڈار جو کہ ہاکی کھلاڑی ہیں اور کھیل کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ توقیر ڈار کی کوششوں اور تعاون سے یہ اکیڈمی ہاکی میں ایک مثبت مقام کی حامل ہے۔
پاکستان سے آنے والی یہ ٹیم ہالینڈ اور بیلجیئم میں منعقدہ متعدد میچوں میں حصہ لے گی۔
اپنے دورے کے آغاز میں ڈی ایچ اے نے واٹ میں ہونے والے میچ میں موپ ہاکی کلب ہالینڈ کو 7-2 کے شرح سے شکست دی جو کہ ڈار ہاکی اکیڈمی کا یورپ دورے میں پہلی بڑی کامیابی ہے۔
میچ فلڈ لائٹ میں کھیلے گئے جبکہ پورے میچ کے دوران بارش جاری رہی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور کی اس اکیڈمی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جو کہ ملک کے لئے حوصلہ بخش ہے۔
ملک کے یوم آزادی کے موقع پر ڈی ایچ اے کی ٹیم نے موپ کلب میں اس دن کو شایان شان انداز میں منایا۔
جمعہ کی شام کو ڈی ایچ اے کی ٹیم کو ایک بہت ہی پیشہ ور اور مضبوط ٹیم ڈین بوسچ کا سامنا ہے۔ یہ ٹیم ڈچ لیگ میں چوٹی کی ٹیم کی حیثیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: