سعودی عرب:دنیابھرمیں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی جا رہی ہے، راجہ علی اعجاز

ریاض، سعودی عرب(خرم نواز خان، نمائندہ)

یوم آزادی پاکستان اور عیدالاضحی کے موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں معروف پاکستانی فلاحی تنظیم مجلسِ پاکستان کے زیرِاہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر ایک اہم تقریب اور عید ملن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی ؛ ادبی ؛ مذہبی ؛ سماجی تنظیموں کے اکابرین اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے رہنے والوں کا اپنا جو مقام اور حیثیت تھی اسے ختم کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے آنے والے وقتوں میں وہاں پر مسلمانوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے..انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی کونہ ایسا نہیں ہے جہاں کشمیریوں کے حق میں لوگ نہ کھڑے ہوں یا انکا جھنڈا نہ لہرایا جا رہا ہو…لیکن ہمیں ان کے لیے اس سے تھوڑا اور زیادہ کرنا ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ سب نے بس اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا ہے کہ ہم نے کشمیریوں کے لئے کیا کیا ہے…کشمیریوں کے حق کے لیے ایک انسان کی انفرادی حیثیت بھی بہت اہم ہے…سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے لیے ہماری اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رہے گی انشاءاللہ کشمیر بہت جلد آذاد ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف نے کہا بھارت کا کوئی بھی ظلم و ستم آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا اس قدر ظلم اور بربریت ہونے کے باوجود بھی کشمیری اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں رانا عبدالروف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بہت جلد رنگ لانی والی ہے اور کشمیری اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے ہندو سامراج کی ظلمت وحشت اور درندگی کے سائے سے نکل کر اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر خوشگوار زندگی بسر کریں گے تقریب سے عبدالقیوم خان ؛ اصغر چشتی ؛ وقار نسیم وامق ؛ اقبال ودود ؛ امین تاجر ؛ سردار رزاق ؛ ریاض راٹھور ؛ میاں حامد ؛ محمد خالد رانا ؛ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم سب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو بھر پور جواب دیں گے تقریب کے آخر میں کشمیریوں کی حمایت کے لیے قرداد بھی پیش کی گئی جسے حاضرین نے اپنی اپنی حمایت کی بھر پور یقین دہانی کرواتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے کاروباری خواتین کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

ریاض(خرم نواز خان، نمائندہ )الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار ...

%d bloggers like this: