آئرلینڈ:پاکستان ویلفیئر کلچرل ایسوسی ایشن کی عید ملن پارٹی، انعامات تقسیم

ڈبلن، آئرلینڈ(فرخ وسیم بٹ، نمائندہ)

پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں یوم آزادی اور عید ملن پارٹی کی ایک پور وقار تقریب منعقد ہوئی.

تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات جن میں ڈاکٹرز ۔بزنس مین ۔ وکلاء ۔سٹوڈنٹس اور پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت دانیال خان نے حاصل کی نعت رسول مقبولؐ ماہم قریشی نے ادا کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سردار شجاع عالم تھے جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر سہیل رسول نے ادا کیے پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر شاہین احمد نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے باقاعدہ آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا تمام خواتین وحضرات اور بچوں نے پاکستانی جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے کر ہوا میں لہراتے رہے اور کھڑے ہو کر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا قومی ترانے کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی تمام مقررین نے جہاں یوم آزادی کے موضوع پر خطابات کئے وہی پر مظلوم اور نہتے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی بھی کیا

سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے اس تقریب میں آ کر بڑی خوشی ہوئی ہے آپ نے جس جوش و جذبے سے اور اتنی کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں کا یہاں انا اور بالخصوص آپ سب نے کشمیریوں کے ساتھ جو اظہار یکجہتی کیا اس پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں نے پچھلے چند ماہ میں بغور مشاہدہ بھی کیا کہ ہماری کمیونٹی یہاں تقریبا تمام شعبہ جات میں کافی متحرک ہے کشمیر کے حوالے سے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے علاقہ میں جتنے بھی آپ کے سیاسی سماجی قائدین ہیں ان کے سامنے کشمیر ایشو کو اجاگر کریں کہ بھارت کس ظلم و بربریت سے کشمیر کے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ بھی سفارتی سطح پر تمام ذرائع بروئے کار لارہا ہے جس سے یہاں کی جتنی بھی انسانی حقوق کی تنظیمات ہیں یہاں کے ممبر آف پارلیمنٹ ہور یورپین یونین کے ممبران تک کشمیر ایشو کو اجاگر کر رہا ہے اس سلسلے میں میں نے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔

ڈبلن. پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن آئرلینڈ کے زیراہتمام عید ملن پارٹی. (فوٹو فرخ وسیم بٹ)

اس سال گریجویشن میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطلبات میں عزازی انعامات بھی دیے گئے اس کے علاوہ قراندازی کے ذریعے دیگر کئی انعامات بھی حاضرین کو دیے گئے دانیال بٹ نے اپنی مزاحیہ نظم “کدی نا پیکے جائیں نی بیگم ” سنا کر حاضرین کو بہت محظوظ کیا حاضرین نظم کے اشعار سن کر قہقوں سے لوٹ پوٹ ہوتے رہے تقریب میں میوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا ڈھول کی تھاپ اور آئرلینڈ کے معروف سنگر عمر بٹ نے اپنی خوبصورت آواز میں ملی نغمے اور گیت سنائے جس سے حاضرین بےساختہ رقص کرنے پر مجبور ہوگئے اور خوب دھمال بھی ڈالی آخر میں سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا اس تقریب کے چیف آرگنائزر شاہین احمد نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی شرکاء کی تواضح بہترین پاکستانی کھانوں سے کی گئی اس پروگرام کے انتظامات میں جن احباب نے معاونت کی ان میں اس پروگرام کے چیف آرگنائزر ظفر شاہ ۔ مجاہد منظور ۔ دانیال بٹ ۔ بلال صدیقی ۔ عدنان عجمی ۔ طلال طارق ۔ ڈاکٹر ہارون خان ۔ محمد منیر ۔ حسیب احمد ۔ ماجد احمد اور صدر شاہین احمد شامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: