ہالینڈ:پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر سولیڈیرٹی تقریب

دی ہیگ، ہالینڈ(منصور احمد،نمائندہ خصوصی)

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کے بعد ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں کشمیری بہن بھائیوں سے یوم یکجہتی منایا گیا،اس موقعہ پر پاکستانی وکشمیری پرچم لہرائے گئے،فضا پاکستانی اور کشمیری نعروں و ترانوں سے گونج اٹھی،پاکستانی ایمبیسی دی ہیگ ہالینڈ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سفیرپاکستان شجاعت علی راٹھور نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی،اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو اس پر نوٹس کی درخواست کی شجاعت علی راٹھور نے کہا کہ ہندوستان کے اندر علیحدگی پسند مختلف تحریک جنم لے چکی ھے بھارتی مسلمان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ھے.

اس موقع پر پیس فورم کشمیر، ، سیمت مختلف سیاسی ومذہبی کے رہنماوں کے قیادت نے بلانسل تفرقہ کی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیااس موقع پر تحریک انصاف و پاکستانی کیمونٹی نے مختلف تقریبات منقعد کئے جس منہاج القرآن . عوامی تحریک، مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ۔پاکستان کی سلامی اور کشمیر کی آزادی کی دعا کی گئی.

اس موقعہ پر شرکاء نے عہد کیا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ھوتا اس وقت تحریک و جنگ جاری رہے گی ، پاکستانی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. بھارتی مظالم کے خلاف آوازبلند کرنے کے لیے یورپ کی سڑکوں پر احتجاج جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: