سوئٹزرلینڈ:باسل میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب،سینکڑوں افراد شریک

رپورٹ:اشراق نذیر، نمائندہ یورو نیوز اردو،یونان

یوم پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سوئٹزر لینڈ احمد وڑائچ تھے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، اس تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی ، بچے اور خواتین شامل تھیں ۔ تقریب میں یوم پاکستان کے حوالہ سے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے اورکشمیر ی ثقافت کو اجاگر کیا ۔ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی ظلم وبربریت کو ٹیبلو کے ذریعے پیش کیا.

اس موقع پر امبر جیلانی اور دوسرے مقررین نے کہا کہ یہ پروگرام سوئٹزر لینڈ میں اپنی ایک الگ حیثیت رکھتا ہے یہ پروگرام لگاتار بیس سال سے آرگنائز کیا جاتا ہے ۔ پروگرام کے آرگنائزر علی جیلانی نے کہا کہ اس پروگرام کو لگاتار آرگنائزکرنے کا مقصد سوئس لوگوں میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے اور سوئس لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش وخروش کیساتھ مناتی ہیں ۔ پروگرام میں رنگا رنگ ٹیبلو پیش کرنے پر بچوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سوئٹزر لینڈ احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی ایک محب وطن کمیونٹی ہے اور وہ علی جیلانی اور امبر جیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ گذشتہ بیس سالوں سے لگاتار یوم پاکستان کے حوالہ سے ہونیوالی اس تقریب کے ذریعے پاکستان کا اچھا چہرہ دنیا کو پیش کیا جا رہا ہے ۔ پروگرام کے آخر میں پروگرام کے آرگنائزر علی جیلانی اور امبر جیلانی نے آنیوالے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: