پاکستان جرمن پریس کلب کا پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

منور علی شاہد (نمائندہ یورو نیوز اردو،جرمنی)

پاکستان جرمن پریس کلب اپنے قیام کے روز اول سے ہی نہ صرف جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے لئے کوشاں رہا ہے بلکہ کلب کے صحافی اراکین نے کمیونٹی کی ہر سیاسی،سماجی،ادبی ،مزہبی اور قومی تقریبات کی کوریج کی ہے۔ علاؤہ ازیں کلب کو یہ بھی اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس نے پاکستان سے آنے والے معزز وفود کی میزبانی کرنے کی ممکنہ کوششیں کیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان سے ایک تجارتی وفد نے جرمنی کا دورہ کیا، فرینکفرٹ میں پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ اور پریس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین وفد نے اپنے اپنے ادارے تجارت سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔

عشائیہ میں جرمنی میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اراکینِ کے علاوہ پاکستانی وفد کے الکرم ٹیکسٹائل، گل احمد ٹیکسٹائل،لطیف ٹیکسٹائل، مانڈویا ایکسپریس، جی پی ایس کے نمائندوں کے علاؤہ خالد آرائیں چیئرمین آل پاکستان کیبل نیٹ ورک شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئرلینڈ 4ہزار تارکین وطن کو شہریت دے گا

ڈبلن(وسیم بٹ،اسپیشل رپورٹر) آئرلینڈ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہش مند تارکین وطن کی ...

%d bloggers like this: