لندن کے اولمپیا ہال میں ایڈونچر ٹور میلہ

لندن(یورونیوز اردو)

لندن کے اولمپیاء ہال میں دو روزہ ایڈونچر ٹریول کے نام سے میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹورز آپریٹر اور ٹریولرز نے سٹالز لگا کر اپنی ثقافت اور تفریحی و سیاحتی مقامات بارے معلومات فراہم کی۔

سٹالز پر موجود افراد اپنے روایتی ثقافتی لباس میں ملبوس نظر آئے اور شرکاء کو اپنے ملک کے سیاحتی مراکز بارے آگاہی فراہم کی گئی۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور قراقرم کے دلکش و حسین نظاروں بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے نجی ٹورز آپریٹر نے بھی اپنا سٹال لگایا جس پر پاکستان ہائی کمیشن کے عملہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔برٹش پاکستانی سعید محمود نے قراقرم اور اس متعلقہ سیاحتی مراکز بارے سیمینار میں آگاہی فراہم کرتے کہنا تھا پاکستان کا یہ خطہ قدرتی مناظر و حسن سے مالا مال ہے۔بلند بالا چوٹیاں،بل کھاتے پہاڑی راستوں پر جیپ ٹریک کی سیر،دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کے سامنے کافی سے لطف اندوز ہونا اور چترال کا روایتی رقص دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے کشش رکھتا.

قراقرم اور شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے والو کا کہنا تھا یہ خطہ دلکش مناظر اور قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال۔مزیدار روایتی کھانے،مقامی لوگوں کا پیار اور خطرناک راستوں پر جیپ اور پیدل سفر کے لمحات آنکھوں میں بس جاتے ہیں اور انسان دوبارہ اس جگہ جانے کو مچلتا ہے

ایڈونچر ٹریول کے اس میلہ میں پاکستان کے سیاحتی مراکز پر معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا اور قدرتی مناظر پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔پاکستانی سٹال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا اور ان علاقہ جات کی سیر کرنے والوں سے معلومات کا تبادلہ بھی کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: