برطانیہ:نیو پورٹ میں پاکستانی نژادباپ اور2بیٹے کورونا سے جاں بحق

لندن(یورو نیوز اردو)برطانیہ کے شہر نیو پورٹ میں مشہور پاکستانی خاندان کے دو بھائی کورونا وائرس کا شکار ہو کر وقفے وقفے سے جاں بحق ہو گئے۔دو ہفتے قبل ان کے والد بھی وباء کا شکار ہو کر چل بسے تھے۔

پاکستانی نژاد غلام عباس اور رضا عباس ویلز کے رائل گووینٹ اسپتال میں داخل تھے،، دونوں بھائی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے تاہم دونوں بھائیوں کی چند گھنٹے کے وقفے سے موت واقع ہو گئی،،، ان کے والد غلام محمد بھی دو ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے تھے،،،چند ہفتوں کے وقفے سے ایک گھر سے تین جنازے اٹھنے پر پاکستانی اوورسیز کمیونٹی سمیت ویلز کی مقامی کمیونٹی نے بھی اہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،،،

نیوپورٹ:کورونا وائرس سے جاں بحق پاکستانی فیملی کے 3 افراد کے گھر کے باہر اہل علاقہ کی جانب سے پھول اور شمعیں رکھی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

جو بائیڈن نے حلف اٹھالیا، 46 ویں امریکی صدر بن گئے

ہیوسٹن(محمد علی،ہیڈ اآف نارتھ امریکہ)جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا ...

%d bloggers like this: