روایت شکن اداکارعرفان خان دنیا سے رخصت ہو گئے

ممبئی(یورو نیوز اردو) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کینسر کے باعث ممبی میں انتقال کر گئے۔

53 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر یعنی عام الفاظ میں آنتوں کے کینسر کا شکار تھے اور لندن سے علاج کروانے کے بعد گذشتہ برس واپس انڈیا آئے تھے۔
عرفان خان کو ممبئی کے ورسوا قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے اور بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو درجن کے قریب افراد ہی ان کی آخری رسومات میں شرکت کر سکے۔

1966 میں جے پور میں پیدا ہونے والے عرفان خان کا بچپن ایک چھوٹے سے شہر ٹونک میں گزرا۔ یہ شہر چھوٹا تھا لیکن عرفان کے خواب بڑے تھے۔
بچپن سے ہی قدرتی طور پر قصے کہانیوں میں دلچسپی رکھنے والے عرفان کا رحجان فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی خاص طور پر نصیر الدین شاہ کی فلمیں۔
عرفان خان نے اپنے کریئر میں بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں،،،فلم بلو باربر میں ان کی اداکاری کو کون بھول سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئرلینڈ 4ہزار تارکین وطن کو شہریت دے گا

ڈبلن(وسیم بٹ،اسپیشل رپورٹر) آئرلینڈ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہش مند تارکین وطن کی ...

%d bloggers like this: