لندن:پاکستانی ڈاکٹر میمونہ رانا کورونا وائرس سے جاں بحق

لندن(یورو نیوز اردو) ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورنا وائرس کا شکار ہو کرجاں بحق ہو گئیں،، پاکستانی نژاد ڈاکٹر میمونہ رانا کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ لندن میں این ایچ ایس میں اپنی خدمات سرانجام رے رہی تھیں

دوران ڈیوٹی ڈاکٹر میمونہ رانا کورونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے ڈاکٹر میمونہ کچھ روز شدید علیل رہنے کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئیں۔ ڈاکٹر میمونہ رانا سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے مقصود الحسن کی ہمشیرہ تھیں
مرحومہ کی عمر چھیالیس برس تھی جبکہ وہ ایک آٹھ سالہ بچی کی بھی ماں تھیں۔ ڈاکٹر میمونہ رانا کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر آئی تو کمیونٹی کے افراد نے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
کورونا وباء کے دوران متعدد پاکستانی ڈاکٹرز ،نرسز اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے منسلک دیگر کئی افراد اس موذی مرض کا شکار ہو کر وفات پا چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: