سی ای او یوٹیوب سوسن ووجکی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کو کوروناپھیلاؤروکنےکیلئےاشتہاری گرانٹ میں 50لاکھ ڈالرزفراہم کریں گے۔ سوسن ووجکی نےعمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت کیلئےتیارہیں۔
سی ای اویوٹیوب نے کہا ہےکورونا صورتحال میں یوٹیوب پاکستان کی مدد کرےگا،آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتےہیں،صارفین کوغلط اطلاعات سےبچانےکیلئےایسے موادکو ہٹارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیوب صارفین کیلئےدرست معلومات کی فراہمی یقینی بناتےرہیں گے،یوٹیوب انتظامیہ کو اس عالمی وبائی بیماری کے چیلنجز اور اس کے خطرات کا ادراک ہے
