ہیوسٹن کے میئر کی جانب سے ڈرائیوتھرو افطار

ہیوسٹن(محمد علی سے) ہیوسٹن کے مئیرافطار کی روایت کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود ایک منفرد انداز میں قائم ودائم ہے۔ مئیر آفس کی جانب سے رواں سال منفرد ورچوئل افطار پارٹی دی گئی۔ اس افطار پارٹی کے انتظامات کراچی سسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے اسلامی اور ثقافتی آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیے جب کہ آئل تائیکون اور پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت جاوید انور نے بیشتر ڈونیشنز دیں۔

ہیوسٹن میئر افطار کو ہر سال کی طرح اخوت اور مذہبی وقار کے ساتھ منایا گیا۔100 سے زائد رضا کاروں نے 2000 افراد کیلئے افطار ڈنر کو آرگنائز کیا۔ جب کہ سعید اسرار بھی 60 ورکرز کے ہمراہ دن 11 بجے سے وینیو پر موجود رہے۔ سٹی آف ہیوسٹن کے وینیو پر ایک بجے سے افطار اور ڈنر کی تقسیم کا عمل شروع ہوا اور شام 6 بجے تک جاری رہا۔

میئر آف ہیوسٹن نے وہاں پہنچ کر رضا کاروں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ افطار ڈنر سے شہر میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت امام توقیر شاہ اور امام حافظ فرقان نے حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: