ہانگ کانگ:چمساچوئی میں افطار ڈنر

ہانگ کانگ(طاہر اقبال چودھری سے) ہانگ کانگ میں چمسا چوئی کے مقام پر افطار ڈنر اور بعد ازاں تکمیل قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا جہاں جامع مسجد کولون کے امام مفتی محمد ارشد نے رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالی

ہانگ کانگ کے علاقے چمساچوئی کے مشہور تجارتی مرکز چونکینگ مینشن میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی روزہ داروں کےلیے ایک بڑے افطار ڈنر اور بعد ازاں تکمیل قرآن مجید کی خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امام کولون مسجد مفتی محمد ارشد نے رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شاندار افطار ڈنر کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی
افطار ڈنر کے کامیاب انعقاد میں ہانگ کانگ کمیونٹی سروس فاونڈیشن کے چیئرمین شیخ جواد۔۔ خالد خان کےکے۔اشفاق خان سخاوت حسین۔ملک افضل اعوان
محمد فیصل۔حسین محمد طارق اور دیگر پاکستانی کاروباری حضرات نے اہم کردار ادا کیا
افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی افطار ڈنر کے شرکاء کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی
یاد رہے کہ چونکینگ مینشن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نماز تراویخ کا خصوصی اہتمام کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں روزانہ مسلم کمیونٹی نے نماز تراویخ ادا کیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: