واشنگٹن(یوسف چودھری سے) اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں زیر تعلیم 150 پاکستانی طلبا کو خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا
سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان اور امریکی محکمہ خارجہ کے افسران نے طلباء کو واشنگٹن سے الوداع کیا ،،،یہ طلباء ان 65 اسٹوڈنٹس کے علاوہ ہیں جو کہ قطر ائیرویز کی پرواز کے ذریعے گزشتہ ہفتے کراچی پہنچے۔
سفیر پاکستان نے امریکی حکومت کے اقدام پر شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستانی طلباء کی محفوظ وطن واپسی کے انتظامات کیے،،،سفیر پاکستان اسد مجید خان نے طلباء کی بھی تعریف کی جنھوں نے مشکل وقت میں صبر اور ہمت کا مظاہرہ کیا اور امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی سفارتخانے سے تعاون کیا۔امریکی حکومت کی خصوصی چارٹرڈ پرواز ان چھ پروازوں کے علاوہ ہیں جن کا بندوبست حکومت پاکستان نے کیاہےتاکہ امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔