احمد پور شرقیہ پسماندگی کی بد ترین مثال ہے،صاحبزادہ سلیمان خان

ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پورشرقیہ آج تک پسماندہ ہے ،، یہ تصاویر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ 21ویں صدی میں بھی شہر میں سیوریج کلینگ مشین نہیں ،،
المیہ یہ ہے کہ شہر کے ایم ین اے اور ایم پی اے کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ،، یہ دونوں سیا ست میں نئے نہیں ہیں ،،،موجودہ ایم این اے ،، تحصیل ناظم ،،جبکہ ایم پی اے پہلے بھی ممبر پنجاب اسمبلی بننے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ،،یہ لوگ عوامی ٹیکس پر آسائشیں اور پروٹو کول سے تو لطف اندوز ہوتے ہیں ،،لیکن عوام کے مصائب کا ازالہ کرنا ان کا شیوہ نہیں ،، ایسے نمائندے اپنے لیڈر کا تو دفاع کرتے نظرآتے ہیں لیکن علاقے کے عوام کے حقوق کیلئے ان کی زبانیں گُنگ ہو جاتی ہیں،،
آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دفاع کیلئے ایک پولیٹکل کمیونیکیشن کا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے ،، حالانکہ پہلے ہی ایک ریٹائرڈ جنرل ، وزیر اطلاعات و نشریات اور پوری کابینہ موجود ہے ،،، وزیر اعظم عمران خان ۔۔! عوامی مسائل جاننے کیلئے بھی مشیر بنائیں ،،تا کہ آپ کی پارٹی کی جڑیں حقیقی معنوں عوام میں مضبوط ہو سکیں ،،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: