لاہور کے ایک رہائشی منصوبے نیسک پاک سوسائٹی فیز ون میں غیر قانونی تعمیر جاری ہیں۔ سوسائٹی میں قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شادی ہال کی تعمیر جاری ہے۔
فیز ون کے رہائشیوں نے ایل ڈی حکام کو غیر قانونی شادی ہال کی تعمیر فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر اہل علاقہ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایک درخواست بھی لکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی ہال کی تعمیرمیں ایل ڈی اے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔نقشہ پاس کروانے کے معاملے پرایل ڈی اے کودھوکہ دیا گیا۔رہایشی پلاٹ اورنان کمرشل روڈ پرشادی ہال کی غیرقانونی تعمیرکی جارہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ایل ڈی اے اپنی شادی ہال کے حوالے سے بنای گئی پالیسی پرعمل کروائے۔یہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔کورونا کی آڑمیں بڑی تیزی کیساتھ غیرقانونی شادی ہال کی تعمیرجاری ہے