شہباز خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

لاہور: (یورو نیوز اردو) منی لانڈرنگ ریفرنس میں نئی پیشرفت، عدالت نے شہباز خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ 22 دسمبر کو نیب گواہ کے بیان پر دوبارہ جرح ہوگی۔

 احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور ریفرنس میں اشتہاری نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران، اور ہارون یوسف سمیت دیگر اشتہاریوں کے اثاثے منجمد کرنے کی عمل درآمد رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔

عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے دوبارہ طلب کر لیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق شہباز شریف کے وکلاء نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 6 ملزمان کو عدالت عدم حاضری کے باعث اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈیجٹل اکانومی سے پاکستان میں انقلاب آسکتا ہے،شہزاد سبحانی

ریاض(خرم خان، نمائندہ)گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنل اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ...

%d bloggers like this: