لاہور:محکمہ صحت کے ویکسی نیٹر ملک عمران کرپشن کے مرتکب قرار

لاہور( یورو نیوز اردو)تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 22 کوٹ خواجہ سعید میں کرپشن مافیا محکمہ ہیلتھ کے ملک عمران ویکسی نیٹر نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔

،معصوم بچوں اور حاملہ عورتوں سے ویکسینیشن کی مد میں پچاس روپے سے لیکر سو روپے تک چارج کرتا ہے جس کی کئی بار سی ای او ہیلتھ آفیسر لاہور کو اطلاع دی گئی لیکن کارروائی کرنے کے بجائے معاملات کو فوری دبا لیا جاتا ہے کیونکہ سیکرٹری ہیلتھ اور سی ای او ہیلتھ لاہور کے دفاتر میں اعلی عہدوں پر فائض افسران کو عیاشی کا سامان مہیا کرتا ہے جو ویکیسی نیٹر ملک عمران اور اس کے گینگ میں شامل دیگر مرد اور خواتین جو کہ محکمہ ہیلتھ ہی کے ملازمین ہیں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں،پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ویکسی نیٹر ملک عمران کو شوکازنوٹس اور شالامار ٹاؤن کی جانب سے ٹرمینیشن لیٹر کے باوجود ملک عمران تاحال نوکری کررہا ہے جوکہ تبدیلی سرکار کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔

اس کے علاوہ اس گینگ کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے جو اپنے عہدوں اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مافیا کے سرپرست اعلی بنے ہوئے ہیں
یہ مافیا اپنے انہیں سرپرستوں کے کہنے پر شریف شہریوں پر جھوٹے مقدمات بھی درج کرواتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرسکیں اور اگر اس سے بھی بات نہ بنے تو اس گینگ کی خواتین اس مافیا کو بچانے کے لئے عورتوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کو ناجائز طور پر استعمال کرتے ہوئے ان پر ہراسمنٹ کے مقدمات بھی کروا دیتی ہیں۔
اسی گروپ کے متاثرین میں شامل درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے سینئر کارکن وٹکٹ ہولڈرعاصم مغل نے اس خطرناک گینگ کی نشاندہی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلی پنجاب،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے محکمہ ہیلتھ کی کالی بھیڑوں کیخلاف جو حکومت اور محکمے کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے ۔ تاکہ شہریوں کی عزت جان اور مال کا تحفظ کیا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

جو بائیڈن نے حلف اٹھالیا، 46 ویں امریکی صدر بن گئے

ہیوسٹن(محمد علی،ہیڈ اآف نارتھ امریکہ)جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا ...

%d bloggers like this: