آئرلینڈ :انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس نے حلف اٹھا لیا

ڈبلن(وسیم بٹ، اسپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخآری نے کہا ہے کہ حکومت دیار غیر میں اپنے صحافتی فرائض سر انجام دینے والے صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرنے والے صحافی ہمارے سفیر ہیں جوکہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرتے ہیں اور عالمی منفی پروپیگنڈے کے توڑ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،،

انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد کی گئی جس کی میزبانی کے فرائض واشنگٹن ڈی سی سے خرم شہزاد نے سرانجام دئیے اور IAPJ کے صدر شاھد چوھان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کا احوال بیان کیا ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخآری نے شرکا سے کہا کہ اس وقت دشمن ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے ، وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ، اوورسیز جرنلسٹس دنیا بھر میں اس پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں اور وطن عزیز کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کریں یہی آپ کی ملک و قوم کےلئے سب سے بڑی خدمت ہوگی

امریکہ میں برسر اقتدار پارٹی ڈیموکریٹ کے سینئر رہنما طاہر جاوید نے آن لائن تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے ، وہ قومیں کبھی زوال کا شکار نہیں ہوتیں جہاں لوگوں پر بے جا پابندیاں نہ لگائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد صحافی امریکہ اور دنیا بھر میں اپنے فرائض بلا روک ٹوک سرانجام دے رہے ہیں
ان لائن تقریب میں 30 سے زائد ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی. اس موقع پر زلفی بخآری نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد دی، آخر میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری ایاز محمود نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: