تحریک حق خودارادیت سرگرم،کشمیر کےحوالے سے تقریبات شروع کر دیں

بریڈ فورڈ( یورو نیوز اردو ) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کاآج(26جنوری) سے 11فروری تک دنیا بھر میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اعلان

، تقریبات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا ۔عالمی برادری ، خصوصاً دنیا کے ممبران پارلیمنٹ ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کی صورتحال اور سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔

26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ ، 5فروری یکجہتی کشمیری جبکہ 11فروری مقبول بٹ شہید کے خصوصی ایام کے موقع پر مسلسل بڑی تقریبات اور ویڈیو کانفرنسز منعقد ہوں گی ، برطانیہ ، یورپ کے ممبران پارلیمنٹ ،عالمی اداروں کے مندوبین ویڈیوکے ذریعے شریک ہوں گے ۔

اس موقع پر چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تحریک کی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل ماضی کی طرح اس بار بھی خصوصی ایام کے موقع پر بھی تقریبات کا انعقاد کرے گی ۔

ہماری کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی آواز کو عالمی برادری کے سامنے بار بار پیش کیا جا ئے اور عالمی برادری کو یہ احساس دلایا جائے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل برٹش پارلیمنٹ ، برطانوی حکومت ، برطانوی سیاسی پارٹیوں ، کونسلز ، یورپی یونین ، یورپین پارلیمنٹ میں تسلسل کے ساتھ لابی مہم چلا رہی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے اور کشمیریوں کا بنیادی حق خود ارادیت کا حصول ممکن بنایا جا سکے ۔

26جنوری سے شروع ہونے والی تقریبات میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چیئرمین کشمیر کمیٹی ایم این اے شہریار خان آفریدی ،مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف کے رہنمائوں اور ممبران اسمبلی کے علاوہ برطانوی سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں اور کشمیری تنظیموں کے ذمہ داران ، ممبران پارلیمنٹ کی کثیر تعداد پروگرامات میں شرکت کرے گی ۔

برطانیہ ، یورپ ، امریکہ ، کینیڈا پاکستان اور ریاست کے دونوں اطراف کشمیری تنظیموں کے نمائندوں کے اشتراک اور معاونت سے ان کانفرنسوں اور سیمینارز کو کامیاب کیا جائے گا ۔ بیان کے مطابق تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سیکرٹری جنرل محمد اعظم پاکستان کے اندر جبکہ تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار اور برطانیہ کے دیگر عہدیداران نے بیرون ملک رابطے مکمل کر لئے اور دعوتی لیٹرز اور ای میل جاری کر دی ہیں ۔

مختلف تنظیموں ، رہنمائوں اور فورمز کے اشتراک سے اسلام آباد ، مظفرآباد ، میرپور ، لاہور ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی تقریبات کے لئے رابطے کئے جا رہے ہیں ۔ ان رابطوں کے ذریعے آمدہ دو ہفتوں میں تمام مکاتب فکر کو منظم اور متحرک کیا جا سکے اور بھارتی عزائم سے دنیا کو آگاہ کیا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: