امریکہ:مراد محمد پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟

ہیوسٹن(محمد علی، ہیڈ آف نارتھ اینڈ ساؤتھ امریکہ)

سمندر پار پاکستانیوں کا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے معاشی اصلاحت کے عمل پر اعتماد بڑھنے لگاہے۔ امریکہ میں موجود بزنس کمیونٹی سمجھتی ہے کہ ا پاکستان میں حکومت محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک میں سرمایہ کاری بھی منافع بخش ہو سکتی ہے ۔ہیوسٹن سے پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت مراد محمد اور ان کی فلپائنی نژاد اہلیہ مے مراد بھی امریکہ کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں،،

انہوں نے اس اقدام پر یورو نیوز اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کریڈٹ دیا،،،مراد محمد کاکہنا تھا کہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور میری کامیابی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب مے میری زندگی میں آئیں۔ دوسری جانب مے مراد کا کہنا تھا کہ مراد محمد ان کے لیے برکت سے کم نہیں

۔مراد محمد نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی برس قبل پاکستان سے امریکہ آئے جہاں امریکی ڈریم نے انہیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ اب عرض پاک کی خدمت کا موقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہوں نے 4 سال قبل اسلام آباد میں آئی ٹی کمپنی کی بنیاد رکھی جس میں سو سے زائد افراد کام کر رہے ہیں۔

مراد محمد نے کہا کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کاروباری مواقع میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ نئی حکومت کی تعمیراتی شعبے میں پالیسیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہوں نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری شروع کی ہے ۔

انہوں نے پاکستانی عوام کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام مہمان نواز اور درد دل رکھنے والے ہیں،،،انہیں اوورسیز پاکستانی ہونے پر فخر ہے کہ وہ اب ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ مراد محمد نے بتایا کہ پاکستانی عوام کو بھی امریکی لائف اسٹال تک رسائی ہونی چاہئے اسی لیے انہوں نے اسلام آباد میں چکری انٹر چینج کے قریب دی ریجنٹس فارم اینڈ ریزی ڈنشیا کے نام سے فارم ہاؤسز پر مشتمل تعمیراتی منصوبہ شروع کیا ہے جہاں پر پاکستانی عوام بالخصوصی اوورسیز پاکستانی محفوظ اور پر آسائش زندگی گزار سکتے

مراد محمد نے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے بے حد مطمئن ہیں اور مستقبل میں ریئل اسٹیٹ کی فیلڈ میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: