ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندرنکاح کے بندھن میں بندھ گئے

جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی

ٹک ٹاک اسٹارکنول آفتاب اورذوالقرنین کی شادی ہوگئی۔ذوالقرنین نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خبر دیتے ہوئےکہاکہ کسی نے پوچھا برکت کس میں ہے،اللہ کے نبی نےفرمایا نکاح میں

واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔

ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 1 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 6 ملین ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پیرس:پاکستانی صحافی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی قانون پر سراپہ احتجاج

فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے پاکستان میڈ یا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کے خلاف ...

%d bloggers like this: