فاسٹ بالرحسن علی کے گھر ننھی پری کی آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کرکٹر نےبتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔

کرکٹر نے لکھا کہ ’اللہ اس ننھی پری کے ہر خواب پورے کرے، براہِ کرم ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

نومبر میں جوڑے نے نئے مہمان کی متوقع آمد کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے دی تھی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پیرس:پاکستانی صحافی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی قانون پر سراپہ احتجاج

فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے پاکستان میڈ یا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کے خلاف ...

%d bloggers like this: