ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں چل بسے

شاہی جوڑےنے نومبر 2020 میں اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ خاموشی سے منائی تھی

بکنگھم پیلس نے اطلاع دی ہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کے خاوند شہزادہ فلپ جمعے کو 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

شہزادہ فلپ کا خطاب ڈیوک آف اینڈنبرا تھا اور ان کے ملکہ الزبتھ سے چار بچے تھے، شہزادہ چارلز، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا

ہر میجسٹی ملکہ بڑے دکھ کے ساتھ اپنے پیارے خاوند، رائل ہائی نیس شہزادہ فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کی اطلاع دیتی ہیں۔ وہ اس صبح ونزر پیلس میں پرسکون انداز میں فوت ہوئے۔ وقت آنے پر مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔ شاہی خاندان دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ اس دکھ کے ماتم میں شریک ہے۔

شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ میں عمارتوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔

شہزادہ فلپ کی صحت خاصے عرصے سے خراب چلی آ رہی تھی۔ وہ مئی 2017 میں تمام شاہی مصروفیات سے دستبردار ہو گئے تھے اور اس کے بعد انہیں بہت کم دیکھا گیا، البتہ انہوں نے میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں شرکت کی تھی۔

ملکہ اور شہزادے نے نومبر 2020 میں اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ خاموشی سے منائی تھی۔

شہزادہ فلپ دس جون 1921 کو یونان میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ یونانی بادشاہ کے بھتیجے اور ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے بھانجے تھے۔ تاہم جب وہ تین برس کے تھے کہ یونان میں بغاوت ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں انگلستان جانا پڑا۔ وہ اپنے آپ کو ’مسترد شدہ بلقانی شہزادہ‘ کہا کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: