ربورٹ اب فصلوں کی دیکھ بھال کریں گے

سڈنی(یورونیوزاردو) چند سال پہلے تک اگیرس کمپنی کے روبوٹک کسانوں کا تذکرہ بہت مشہور ہوا تھا جو ریمورٹ کنٹرول سے چلائے جاتے تھے۔ لیکن اب اس میں مزید تبدیلیاں کرکے اسے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے لیس کرکے مزید دوسرے کئی کام کرنے کا اہل بنایا گیا ہے۔

2020 میں کسان روبوٹ تجارتی پیمانے پر عام دستیاب ہوگا ۔ یہ ربورٹ فصلوں، کھیتوں اور چراہ گاہوں کی نگہداشت کرنے کے علاوہ فصل دشمن گھاس پھوس کی نشاندہی بھی کرسکے گا۔

اگلے مرحلے میں اسی روبوٹ کسان کو روبوٹ چرواہا بنایا جائے گا جو گائے بھینسوں کو چرانے اور ان کی نگہداشت کرتے ہوئے وائرلیس کے ذریعے اس کی خبر اصل گڈریئے کو روانہ کرے گا۔ اسے بنانے والی کمپنی کا ہدف یہ ہے کہ روبوٹس کے ذریعے فصلوں اور مال مویشیوں کے ریوڑ کا خیال رکھا جائے جبکہ چھوٹے دہقانوں کے لیے ڈجیٹل فارم ہینڈ نامی ایک اور پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے ۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سعودی عرب میں بھی کرکٹ قدم جمانے لگی

جبیل،سعودی عرب(خرم نواز خان،نمائندہ یورو نیوز اردو) سعودی عرب کے ساحلی شہر جبیل میں جبیل ...

%d bloggers like this: