تیاری کا وقت: 1گھنٹہ ریسپی:عالیہ ارم
اجزا/ترکیب:
- بکرے کا گوشت آدھا کلو
- دہی 375 گرام
- کریم ایک کپ
- پپیتے کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- گھی ایک کپ
- پیاز دو عدد
- لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
- لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- کوئلہ ایک
- بکرے کے گوشت میں دہی، کریم، پپیتے کا پیسٹ اور نمک ڈال کر تیس منٹ کے لئے فریج میں میری نیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
- اب ایک پین میں آدھا کپ گھی گرم کرکے اس میں گوشت شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے دیں، یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔
- اب ایک دوسرے پین میں باقی کا آدھا کپ گھی گرم کریں اور پیاز فرائی کرلیں۔
- پھر لہسن ادرک پیسٹ، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کرلیں۔
- اب اس میں گلا ہوا گوشت شامل کرکے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
- آخر میں کوئلے کا دھواں دے کر سرو کریں۔