بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا میں مبتلا

اداکارہ کی بہن کی جلد صحتیابی کےلیےمداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار بشریٰ انصاری کی بہن و اداکارہ سنبل شاہد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کی صحت سے متعلق اہم اطلاع دینے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔

اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان دنوں، اُن کی بہن عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔‘

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’چار چاند سلامت رہیں آمین۔‘

بشریٰ انصاری کی طرح اُن کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

سنبل شاہد کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فنکاروں میں آمنہ الیاس، بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب کئی پاکستانی فنکار کورونا ویکسین بھی لگوا چکے ہیں جن میں بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ، ارمینا خان، عفت عُمر اور ریما خان شامل ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پیرس:پاکستانی صحافی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی قانون پر سراپہ احتجاج

فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے پاکستان میڈ یا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کے خلاف ...

%d bloggers like this: