آج رمضان کا چاند نظر نہیں آ سکے گا: سعودی ماہر فلکیات

آج اتوار کے روز عرب ممالک میں چاند نظر آنا شکل ہے،سعودی ماہرفلکیات

سعودی عرب میں جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ آج کا ہلال موجود نہیں ہو گا کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہو گا۔

الخضیری نے واضح کیا کہ پیر کے روز رؤیتِ ہلال ہو سکے گی۔ البتہ پیر کے روز رؤیت نہ ہونے کی صورت میں شعبان کے تیس روز پورے کیے جائیں گے۔

جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسی حساب سے مؤرخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: