پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے بانی صدر یوسف چوہدری انتقال کر گئے

پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے بانی رکن یوسف چوہدری مرحوم جو چند روز قبل اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے،انکے ایصال ثواب کیلئے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

،یونان بھر سے صحافی برادری نےاجلاس میں شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا یونان کی صحافی برادری نے مرحوم کی صحافتی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونان میں یوسف چوہدری کی صحافتی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا

اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب یونان احسان اللہ خان نے کی کورونا وباء کی پابندیوں کے مدنظر اجلاس کا دورانیہ انتہائی مختصر ومحدود ترتیب دیا گیا،کلب ممبران نے مرحوم کی یاد میں تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا حافظ محمد اکرم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرائی اور لواحقین کو اس دکھ کے موقع پر اظہار ہمدردی کا پیغام دیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: