امریکا میں خون جمنے کے واقعات، جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال روکنے کی تجویز

 ویکسین استعمال کے بعد خون جمنے کے 6 کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تجویز دی گئی ہے

امریکی ہیلتھ ایجنسیز نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال روکنےکی تجویزدے دی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ویکسین استعمال کے بعد خون جمنے کے 6 کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تجویز دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ کیسز کا جائزہ لینے کے لیے امریکی ڈزیز کنٹرول سینٹر کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کے بعد متاثر ہونے والی تمام خواتین ہیں۔ متاثرہ خواتین کی عمریں 18 سے 48 سال کے درمیان ہیں۔ ایک متاثرہ خاتون کا انتقال ہوگیا، دوسری خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: