تحریک لبیک کا مطالبہ کیا ہے؟

تحریک لبیک پاکستان فرانس کے طنزیہ جریدے شارلی ایبدو میں گزشتہ برس پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں

علامہ سعد حسین رضوی نے ایک فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پرحکومت پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد انتہائی دائیں بازو کی اسلام پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ کو’امن و قانون برقرار رکھنے ‘ کے مد نظر کل لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پنجاب میں نیم فوجی دستے طلب کر لیے گئے ہیں۔ لاہور کی مختلف سڑکوں پر پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔

 کراچی، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام احتجاج اور دھرنے ختم کروانے کے لیے ٹی ایل پی کے ذمہ داروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس دوران تشدد کے واقعات میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں

حکومت پاکستان نے گزشتہ برس نومبر میں ٹی ایل پی کے سابق سربراہ خادم حسین رضوی کے دھرنے کے بعد ان سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت حکومت کو دو سے تین ماہ کے اندر پارلیمان سے ایک قانون سازی کے بعد فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنا تھا۔

اس معاہدے پر عمل نہ ہونے کے بعد فروری میں ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان ایک اور معاہدہ ہوا جس کے تحت حکومت کو بیس اپریل تک فرانسیسی سفیر کو ملک بدری کے وعدے پر عمل کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔ ٹی ایل پی نے اس وعدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب ایک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کا تاہم کہنا ہے کہ اس نے صرف اس معاملے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا وعدہ کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: