نہرسوئز میں پھنسنے والے بحری جہاز کو مصر میں ضبط کرلیا گیا

مصری عدالت نے جہاز مالکان کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے

نہر سوئز میں پھنسنے والے تائیوان کے ایور گرین نامی مال بردار بحری جہاز کو مصر میں ضبط کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری عدالت نے جہاز مالکان کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ جرمانہ ادائیگی تک جہاز ایورگرین مصر کے قبضے میں رہے گا۔

واضح رہے کہ نہرسوئزمیں 23 مارچ کو پھنسنے والے جہاز کو 6 دن بعد نکالا جا سکا تھا، جہاز پھنسنے سے ایشیا اور یورپ کے درمیان یومیہ 9 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی تجارت رک گئی تھی۔ مصر کو ریونیو کی مد میں یومیہ 12 سے 15 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دس فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: