برطانیہ میں یورپی یونین سیٹیلمنٹ اسکیم کا اجراء

محمد آصف کمبوہ ایڈووکیٹ

یورپی شہریوں کے رشتہ دار بھی مستقل رہائش کی درخواست دے سکتے ہیں،،ای یو سیٹلمنٹ پانے والےافراد صحت ، تعلیم، سوشل ویلفئیر اور سفر کی سہولیات سے بھی مستفید ہو سکیں گے

برطانوی ماہرین قانون نے برطانوی حکومت کی جانب سے یورپی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کے برطانیہ میں مستقل رہائش سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین سیٹیلمنٹ اسکیم کا اجراء کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق بریگزٹ کی صورت میں یورپین شہریوں کے وہ رشتہ دار جو یوکے اور یورپ کے شہری نھیں یورپی یونین سیٹیلمنٹ اسکیم کے تحت برطانیہ میں مستقل رہائش کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت دائر کی جانے والی درخواستوں پر کوئی فیس بھی لاگو نھیں کی گئی ۔

ای یو سیٹلمنٹ اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد برطانیہ میں صحت ،تعلیم ، کام ، سوشل امداد اور سفر کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے افراد برطانوی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں کی رشتہ داروں کی موت یا ان سے علیحدگی کی صورت میں بھی درخواست گزار کے برطانیہ میں حقوق کو ملحوظ رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کروانے میں کردار ادا کرے. ماڈل چاندنی

لاہور(چیف اکرام الدین) پاکستان کی معروف و نوجوان ماڈل چاندنی نے کہا کہ عالم اسلام ...

%d bloggers like this: