اوورسیز پاکستانی 15 روز میں وراثتی سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکیں گے

حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفیکیٹس کے اجرا کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی وراثت کی منتقلی کے نظام سے استفادہ کر سکیں گے۔
مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے 26 سینٹرز میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ 
وزارت قانون و انصاف کی ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ ’ابتدائی طور پر اسلام آباد کی جائیداد منتقلی کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے وراثتی سرٹیفیکیٹس جاری کرنے کا قانون نافذ تھا اور 10 سہولت سینٹرز میں اسلام آباد کی جائیداد کی منتقلی کی سہولت فراہم کی جا رہی تھی۔‘
’تاہم دیگر صوبوں کی جانب سے بھی قانون کی منظوری کے بعد اب پورے ملک میں یہ منصوبہ نافذ العمل ہوگا۔ ‘
ترجمان کے مطابق ’مختلف ممالک کے قونصل خانوں اور سفارت خانوں میں وراثت کی منتقلی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے جن میں کویت، مسقط، کوالالمپور، انقرہ، ٹورنٹو، پیرس اور روم شامل ہیں۔‘
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور قطر میں پہلے سے ہی یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ ’وراثتی سرٹیفیکیٹس بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے 15 روز کے اندر ورثا کو فراہم کر دیا جائے گا۔‘
وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’یہ وراثتی تنازعات ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ آج کابینہ کے اجلاس میں اس بات کی منظوری دی گئی کہ وراثتی سرٹیفکیٹ بذریعہ نادار آسانی کے ساتھ آن لائن بنوایا جا سکے گا۔‘
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’پہلے یہ ایک مشکل عمل تھا، نئے اقدام سے ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت ہو گی۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: