نیوزی لینڈ میں رنگ برنگے تابوت، غم میں بھی خوشی کی تلاش

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جب ایک شہری فل میکلین کا تابوت چرچ میں داخل ہوا تو پہلے تو غمناک صدائیں ہال میں سنائی دیں، مگر پھر چرچ کی فضا میں قہقہوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔ یہ تابوت ایک بڑے سائز کے ڈونٹ کی شکل کا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے میکلین کی بیوہ ڈیبرا نے بتایا کہ اس واقعے سے ان کے خاندان پر پچھلے کئی ہفتوں سے پھیلی اداسی کچھ لمحوں کے لیے غائب ہو گئی۔ فل میکلین کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں کو یاد رہا تو ایک بڑے سائز کاڈونٹ اور فل کی حس مزاح۔یہ ڈونٹ کی شکل کا تابوت، فل کے کزن راس حال کی تخلیق تھی، جو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’ڈائینگ آرٹ‘ نامی کاروبار چلاتے ہیں،

جس میں وہ ہلاک ہونے والوں کے لیے رنگ برنگے اور انوکھے تابوت تیار کر کے فروخت کرتے ہیں۔راس حال کی دوسری تخلیقات میں چھوٹے سائز کی کشتی، چاکلیٹ بار، لیگو بلاکس کی شکل کے تابوت بھی شامل ہیں۔

ایک کافن یا تابوت ہالی وڈ کی فلم ’’دی میٹرکس‘‘ سے متاثر ہو کر بنایا گیا، جس میں تابوت جعلی جواہر سے لدا ہوا تھا۔ ایسے ہی لوگوں کی پسندیدہ جگہیں، ساحلوں کی تصاویر بھی تابوتوں پر لگائی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: