ہمارا مشن غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت ہے۔آرزو فیصل

سندھ(یورونیوز اردو، چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی رہنما آرزو فیصل نے کہا کہ ہمارا مشن و مقصد غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت ہے کیونکہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا اسلام کا اہم رکن ہے اور اس اہم رکن کو فالو کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہے رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں انسان سے جتنا ہو سکتا ہے دوسروں کی مدد کرے دوسروں کا سہارا بنے کیونکہ دوسروں کیا سہارا بنے سے ہی اللہ ملتا ہے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی رہنما آرزو فیصل نے کہا کہ رمضان المبارک واحد مہینہ ہے جس میں عبادت اور دیگر نیک کاموں کا ثوات زیادہ ملتا ہے نیک کاموں میں حصہ لینا ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کو افطاری دینا اللہ کی راہ میں خرچ کرنا سب سے افضل عمل ہے کیونکہ سخی انسان اللہ تبارک و تعالی کو بہت محبوب ہوتا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے اردگرد غریب، لاچار، بے سہارا، اور یتیم، لوگوں کی بھرپور مدد و تعاون کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نئے بجٹ میں کیا ہے؟

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بجٹ مستحکم معاشی کارکردگی کی نويد ثابت ...

%d bloggers like this: