ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔میسیمیلیانو فرارا

انسانیت کا متحد ہونا انسانیت نہیں بلکہ انسانیت کی مدد کرنا ہی انسانیت ہے۔ایونٹ منیجر و بانی و صدر اطالوی فاونڈیشن

اٹلی(یورو نیوز اردو ،چیف اکرام الدین) ایونٹ منیجر و اطالوی فاونڈیشن کے بانی و صدر میسیمیلیانو فرارا نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا متحد ہونا انسانیت نہیں بلکہ انسانیت کی مدد کرنا ہی انسانیت ہے ہر مذہب نے انسان کو انسانیت کی مدد کرنے کی ترغیب دی ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے

کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا کی انسانیت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے ایونٹ منیجر و اطالوی فاونڈیشن کے بانی و صدر میسیمیلیانو فرارا نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات سے جتنا ہو سکتا ہے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی بھرپور مدد کریں اور انکے علاج و معالجے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ جو مریض کورونا وائرس کا شکار ہے انکو صحتیابی مل سکے

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر سے ہی انسان کو کورونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ مل سکتا ہے جو ہم سب کیلئے بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: