ماہ رمضان برکتوں، رحمتوں، اور مغفرت کا مہینہ ہے۔مولوی محمد ھاشم

قران مقدس کا نزول بھی رمضان المبارک کے پاک مہینے میں ہوا۔معروف عالم دین

کابل(نمائندہ خصوصی) افغانستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولوی محمد ھاشم نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں، رحمتوں، اور مغفرت کا مہینہ ہے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید مقدس کتاب کا نزول بھی رمضان المبارک کے پاک مہینے میں ہوا رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے تقاضے یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس ماہ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے رمضان کی اہمیت کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان المبارک کا مہینہ کبھی نہ بناتا جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ یہ چاند خیروبرکت کا ہے یہ چاند خیر و برکت کا ہے میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا حضرت جبرائیل علیہ سلام نے دعا کی کہ ہلاک ہو جائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اگر وہ اپنی بخشش نہ کروا سکے جس پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آمین!

حضرت جبرائیل علیہ سلام کی یہ دعا اور اس پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان المبارک کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہیے معروف عالم دین مولوی محمد ھاشم نے یورونیوز اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس بابرکت مہینے میں اللہ تبارک و تعالی کی عبادت میں مشعول ہونا از حد ضروری ہے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو اشراف المخلوقات بنایا ہے اس لئے اللہ کے بندوں کو بھی چاہیے کہ اللہ تبارک و تعالی کو راضی کرے اللہ کی راضی کرنا انکی عبادت کرنا ہے

ماہ رمضان المبارک میں جتنا ہو سکتا ہے غریب یتیم اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرے کیونکہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد دین اسلام کے اہم ارکان میں سے ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب پر اپنا فضل و رحم کرے اور اللہ تبارک و تعالی ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: