بنوں. ڈبلیو ایس ایس سی ورکر یونین مزدوروں کے حقوق کیلئے سرگرم

چیف ایگزیکٹیو اور ملازمین کے درمیان اتفاق و اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے.ورکرز یونین

بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)بنوں ڈبلیو ایس ایس سی ورکرز یونین بنوں کے اتفاق و اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ورکرز یونین ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جو کسی کا آلہ کار بن کر کمپنی اور ملازمین کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا

ان خیالات کا اظہار ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے چیف ایگزیکٹو انجینئر توقیر حسین شاہ سے ورکرز یونین کے عہدیداروں نے ملاقات کے دوران کیا ڈبلیو ایس ایس سی ورکرز یونین بنوں کے صدر نور آیاز خان، چیئرمین امیر عابد اللہ، جنرل سیکرٹری ملک جہانزیب خان، سرپرست اعلیٰ رضاء اللہ قریشی نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے بعض اہلکاروں کی طرف دھمکی امیز خبریں شائع ہوئیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

اس قسم کے اقدامات سے انتظامیہ اور ملازمین کے مابین غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں انتظامیہ کی طرف سے کمپنی منیجر کی برخاستگی کی گئی ہے جوکہ چیف ایگزیکٹو نے اختیارات کا استعمال کیا ہے مذکورہ برخاست کمپنی منیجر نے چند ملازمین کو ساتھ ملا کر ملازمین کو ورغلانے کی کوشش کی ہے تاہم ورکرز یونین میں مکمل اتفاق و اتحاد ہے چیف ایگزیکٹو اور دیگر انتظامیہ ہمارے مطالبات کے حل میں مخلصانہ کردار ادا کر رہی ہے جس کی بنیاد پر بیشتر مسائل حل بھی کئے ہیں ایسے لوگ غلط فہمیاں پیدا کرکے یونین کے اندر اتفاق و اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو انجینئر توقیر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا تاہم انتظامی سطح پر کمپنی کی بہتری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوئی دباؤ برداشت نہیں کی جائے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

حکومت صحافیوں کو بنیادی حقوق مہیا کرنے میں کردار ادا کرے۔ماہ نور شکیل

صحافیوں کو ہمیشہ ان کے کام کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جرنلسٹ سٹوڈنٹس ...

%d bloggers like this: