سخاوت کرنے والا اللہ تعالی کو بہت عزیزہے۔چیف اکرام الدین

احادیث پاک میں سخاوت کی بہت فضلیت اور بخل کی بہت مذمت کی گئی ہے۔سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

جرمن(نمائندہ خصوصی) جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ انسانی عادتوں میں سخاوت یعنی اپنے مال کو اللہ کیلئے غریبوں، ضرورت مندوں کو دینا اللہ و رسول کو بھی عزیز ہے اور ایسے لوگوں کو عوام الناس اللہ کی مخلوق بھی پسند کرتی ہے

اسی طرح سخاوت کی ضد یعنی کنجوسی بخل اللہ و رسول کے ساتھ عوام الناس کے نزدیک بھی ناپسندیدہ عمل ہے سخاوت کو اللہ تبارک و تعالی بہت پسند فرماتا ہے اور کنجوسی کو بہت ناپسند فرماتا ہے اللہ رب العزت سخی کو جنت عطا فرمائے گا اور کنجوس کو جہنم میں بھیج دے گا

انہوں نے کہا کہ احادیث مبارکہ میں سخاوت کی بہت فضیلت اور بخل کی بہت مذمت بیان کی گئی ہے آقا سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ سخی کی غلطی کو معاف کردو کہ جب وہ تنگ دست ہوتا ہے تو حق تعالی اس کی دستگیری فرماتا ہے

سخی کی سخاوت اس کی حفاظت کرتی ہے وہ بندگان خد اپر خرچ کرکے مال کو کم نہیں کرتا بلکہ اس کا مال بڑھتا ہی جاتا یے اس میں اضافہ ہی ہوتا ہے اس لئے امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ اللہ کی راہ میں سخاوت کرے کیونکہ سخی انسان اللہ کے بہت قریب ہوتا ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو سخی بنا دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: