دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ میں پاکستانی دکانوں میں اضافہ ہونے لگا۔

پاکستانی کاروباری شخصیات آصف حُسین اور یاسر حسین نے بر دبئی کے مینا بازار میں ابو ماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح انتہائی سادگی سے کر دیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر ممالک کے افراد بھی شریک ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ دبئی میں سپر مارکیٹ کا بھی بہترین کاروبار کر رہے ھیں

کاروباری شخصیات آصف حسین اور یاسر حسین نے یورو نیوز اردو کو بتایا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں سے پھل، سبزیاں بر وقت اور آسانی سےدبئی پہنچ پاتی ہیں۔ ابو ماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل اسٹور پر تازہ پھل اور سبزیاں، پاکستانی دیسی مصالحہ جات اور ہمالیہ کا اصل گلابی نمک انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

ابو ماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی ایک برانچ برطانیہ کے شہر لسٹر میں کامیابی سے چلائی جارہی ہے جس کی نگرانی ان کے تیسرے بھائی عادل حسین کر رہے ہیں۔

معروف صحافی اور کرکٹ پر لکھی گئی تاریخی کتاب “پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ” کے مصنف عبدالرحمان رضا نے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کی مارکیٹ میں پاکستانی بزنس مین کمیونٹی کا حصہ بڑھنے پر خوشی ہوئی۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

خواجہ آصف : عمران خان کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایجنڈا عمران خان پورا کررہا ...

%d bloggers like this: