کلبھوشن کیس بگاڑنےکی ذمہ دارن لیگ ہے،شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتےہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔

بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعمل درآمد کر رہے ہیں۔ عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ امید ہے اپوزیشن ناسمجھی کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے۔

بجٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں۔

چین کے خلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سےترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبےکےاقدام سےچین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتےہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔

ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےتمام اضلاع میں وزیراعظم کےحکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی، ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیررقم خرچ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

فرانس میں جرائم میں ملوث غیر ملکیوں سے رہائشی اجازت نامہ واپس لینے کا فیصلہ

فرانس(یورو نیوز ارددو، چیف اکرام الدین)فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانا نے کہا ہے کہ ...

%d bloggers like this: