جی ٹی روڈ کا نام شیرشاہ سوری سے منسوب کرنے کا مطالبہ قابل غور ہے، چیئرمین پی ایچ اے لاہور

لاہور(نمائندہ خصوصی) شاہدرہ یوتھ فورم کے نائب صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے چیرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔
ملاقات کے دوران لاہور سمیت شاہدرہ کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی


اس موقع پر صاحبزادہ محمد سلیمان خان کا کہنا تھا کہ شیر شاہ سوری کے دور حکومت میں سڑکوں کی تعمیر کی گئی ،، جی ٹی روڈز کو شیر شاہ سوری کے نام سے منسوب کیا جائے ،،

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ
مسلمان بادشاہوں نے جو کام کئے ان کے نام زندہ رکھنے کیلئے ایسے اقدامات کا کرنا بہت ضروری ھے ،، تاکہ نئی نسل شاندار ماضی سے جڑی رھے ،، اس موقع پر حافظ محمد مدثر سلیم، ڈاکٹر عامر گیلانی، محمد انور، مولانا نصیر احمد نوری ایاز مدنی اور دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے ،،


آخر میں صاحبزادہ محمد سلیمان خان نے اپنے والد محترم مولانا محمد یعقوب خان کی تصنیف ” خطوط ” چئیرمین پی ایچ اے کے انجینئر یاسر گیلانی کو پیش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: