انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان کر دیا

مانچسٹر( زاہد نور) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، جو 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور اومان میں شروع ہونے والا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے تین ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ ٹائمل ملز چار سال کے بعد انگلش اسکواڈ میں واپس آئے ہیں

انگلینڈ کا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ مندرجہ زیل ہو گا:

ایئن مورگن(کپتان) ، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سیم کوران، کرس جورڈن، لیئم لیونگسٹون، ڈیوڈ مالان، ٹائمل ملز، عادل رشید، جیسن رائے، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ۔

ریزروکھلاڑیوں میں: ٹام کرن، لیئم ڈاسن اور جیمز ونس شامل ہیں

خیال رہے کہ تمام ٹیمیں 10 اکتوبر تک اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔

About Zahid Noor

Zahid Noor is a British Pakistani journalist based in the United Kingdom. He plays a vital role in reporting Sports News especially Cricket.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے کا عجیب نقصان سامنے آگیا

متعدد افراد اپنا دھیان بھٹکنے سے بچانے کے لیے اسمارٹ فون کو میوٹ کردیتے ہیں۔ ...

%d bloggers like this: