پاکستان ایسوسی ایشن جوہانسبرگ نے سلیم نذر کی حمایت کا اعلان کردیا


پاکستان ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے زیراہتمام پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے صدارتی امیدوار چوہدری سلیم نزر کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی


ساؤتھ افریقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مہم پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے. صدارتی امیدوار چوہدری سلیم نزر کے اعزاز میں پاکستان ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کی جانب سے انکی مکمّل حمایت کرتے ہوئے انکے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا. میزبانی کے فرائض ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے صدر رانا زاھد، چوہدری ارشد و دیگر نے ادا کیے.

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی للہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا. تقریب میں Pti ساؤتھ افریقہ کے سابقہ صدر شمریز دھکڑ، پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر احمد رضا بٹ, خالد سلہریا، رانا آصف جمیل، راجہ نوازش، طارق بابا، لیاقت جٹ، نواز گجر و دیگر نمایاں تھے.


شرکاء کی طرف سے سلیم نزر کے پینل کی. مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا. سلیم نزر نے عزت افزائی اور اعتماد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عظم کا اظہار کیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور نئے پاکستان کی تکمیل کیلئے میدان عمل میں ہیں اور پارٹی الیکشن جیت کر ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: